Saturday, May 31, 2025, 11:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا پاکستان میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہارافسوس

امریکہ کا پاکستان میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہارافسوس

مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہے ؛ میتھیو ملر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے پاکستان کے سیاحتی ڈسٹرکٹ سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہے۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے۔

اپنی پریس بریفنگ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024