Friday, March 14, 2025, 4:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کی جانب سے حوثی قیادت دوبارہ دہشت گرد قرار، پابندیاں عائد

امریکہ کی جانب سے حوثی قیادت دوبارہ دہشت گرد قرار، پابندیاں عائد

ایک حوثی کارندے پر روس کے لیے لڑنے کی غرض سے یمنی شہریوں کو بھرتی کرنے کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے  حوثی رہنماؤں اور ایک فرد پر پابندی عائد کرکرتے ہوئے ملیشیا کو بھی دوبارہ دہشت گرد تنظیم نامزد کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ان افراد نے یمنی حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں فوجی درجے کی اشیاء اور ہتھیاروں کا نظام سمگل کیا اور روس سے حوثیوں کے لیے ہتھیاروں کے حصول کے بارے میں بات کی۔

محکمہ خزانہ نے عبدالولی عبدو حسن الجابری اور ان کی الجابری جنرل ٹریڈنگ اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی کو روس کی جانب سے یوکرین میں لڑنے کے لیے یمنیوں کو بھرتی کرنے اور حوثی فوجی کارروائیوں میں مدد کے لیے رقم جمع کرنے پر بھی نامزد کیا۔

محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا امریکی حکومت حوثیوں سے جواب طلبی کے لیے پرعزم ہے جنہوں نے بحیرۂ احمر کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے روس، چین اور ایران کے فراہم کنندگان سے ہتھیار اور اسلحے کے اجزاء حاصل کیے۔

banner

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری کے آخر میں حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں (ایف ٹی او) کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے جیسا انھوں نے انھیں اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024