Thursday, September 19, 2024, 8:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کی مختلف ریاستوں میں طوفان، ہلاکتیں 23 ہو گئیں

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں طوفان، ہلاکتیں 23 ہو گئیں

مسی سپی اور آرکنساس سے ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا تک لاکھوں افراد بجلی سے محروم

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 23 ہو گئی۔

طوفان کے سبب حادثات سے ریاست آرکنساس میں 8، کینٹکی میں 5، اوکلاہاما میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

ریاست ٹیکساس میں طوفان سےہلاک افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے جبکہ کولراڈو میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

مسی سپی اور آرکنساس سے ورجینیا اور جنوبی کیرولائنا تک لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔

banner

قومی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر کو امریکہ کے میموریل ڈے پر، جب یہ طوفان مشرق کی طرف بڑھے گا تو اس سے مزید تباہ کن تیز ہواؤں اور ژالہ باری، جب کہ مشرق وسطی بحرہ اوقیانوس کے علاقوں میں انفرادی طوفانوں کا خطرہ ہے۔

امریکی ریاست آرکنساس کے ایمرجینسی مینجمنٹ ڈویژن کی پبلک انفارمیشن آفیسر لیسی کنیپ نے پیر کو اے ایف پی کو بتایا کہ اختتام ہفتہ پورے شمال مغربی آرکنساس میں شدید موسم کی زد میں آ کر 8 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024