Monday, December 23, 2024, 4:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کے ایک اور اسکول میں فائرنگ:ایک بچہ ہلاک، 5 زخمی

امریکہ کے ایک اور اسکول میں فائرنگ:ایک بچہ ہلاک، 5 زخمی

فائرنگ کا واقعہ کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے روز پیش آیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ریاست آئیووا کے قصبے پیری میں ہائی اسکول میں ایک 17 سالہ حملہ آوور کی فائرنگ سے چھٹی جماعت کا ایک طالب علم ہلاک اور پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے روز پیش آیا۔

قانون نافذ کرنے والے ایک اہل کار نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی موت کے بارے میں تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ وہ خود اپنی گولی سے لگنے والے زخم سے ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے کم از کم ایک اسکول کا منتظم ہے۔

ڈیلس کاؤنٹی کے شیرف ایڈم انفینٹے نے صحافیوں کو بتایا تھاکہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے کے قریب ہوئی، اس وقت اسکول کی کلاسیں شروع نہیں ہوئی تھیں اور عمارت میں بہت کم طلباء اور اساتذہ موجود تھے۔

banner

شیرف نے کہا کہ عہدے داروں نے شوٹر کی شناخت کر لی ہے، لیکن انہوں نےکسی کی گرفتاری سمیت مزید تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024