104
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کا شہر ایشول یوں تو اپنے قدرتی حسن اور حسین مناظر کیلئے مشہور ہے ہی لیکن یہاں ایک ایسی عمارت بھی موجود ہے جو اس شہر کو پورے ملک میں ممتاز بناتی ہے۔ یہاں امریکہ کا سب سے بڑا گھر ّبلٹ مورٗ واقع ہے۔ بلٹ مور اسٹیٹ گھر کیا پورا محل ہے اور یہ اسٹیٹ ہزاروں ایکڑوں پر پھیلی ہوئی ہے۔
ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی فلمیں اس اسٹیٹ میں شوٹ ہوئی ہیں جن میں ٹام ہینکس کی فارسٹ گمپ اور شاہ رخ خان کی کبھی خوشی کبھی غم قابل ذکر ہیں۔
ہر سال لاکھوں سیاح اس شاہکار کو دیکھنے آتے ہیں اور آج خبر رساں کی اس قسط میں عامر اسحآق سہروردی آپ کو اس اسٹیٹ کی سیر کروائیں گے۔
