امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعوی کیا کہ اس نے یمن میں ایک اینٹی شپ کروز میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ینٹی شپ کروز میزائل بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کے لیے تیار تھا۔
سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا “امریکی افواج نے یمن کے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں کروز میزائل کی نشاندہی کی جو خطے میں امریکی بحریہ اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھا۔”
دوسری جانب عراقی مسلح دھڑوں نے شام میں ایک اور امریکی اڈے پر حملے کا دعوی کیا ہے۔
عراق میں اسلامی مزاحمت نامی تنظیم نے ایک بیان میں بتایا کہ شام کے شہر حسکہ کے شمال میں رمیلان دیہی علاقوں میں واقع امریکی خراب الجیر اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراقی مسلح گروپوں نے کہا کہ وہ امریکی افواج کے خلاف حملے جاری رکھیں گے۔