Sunday, March 16, 2025, 6:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کا مذاکرات کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال

امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کا مذاکرات کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال

امریکہ اور روس کے درمیان رابطے کی بحالی کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اُن کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے اگلے مرحلے پر بات چیت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سفارت کاروں نے ’امریکہ اور روس کے درمیان رابطے کی بحالی کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو مشرق وسطیٰ میں فوجی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جہاں امریکی فوج نے سنیچر کو یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

بیان میں اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی کہ امریکہ اور روس کے مابین مذاکرات کا اگلا دور کب شروع ہوگا جس کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے۔

banner

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود، یوکرین نے امریکی ثالثی میں 30 دن کی غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

تاہم روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کسی بھی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر نہیں کی بلکہ ایسی شرائط رکھی ہیں جو یوکرین کے ساتھ امریکی معاہدے سے ہٹ کر ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024