Thursday, September 19, 2024, 12:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 234 سالہ تاریخ میں پہلی بار امریکی اسپیکر عہدے سے فارغ

234 سالہ تاریخ میں پہلی بار امریکی اسپیکر عہدے سے فارغ

کیون میکارتھی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے پیش کی جانے والی تحریک کامیاب

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ایوان نمائندگان میں اسپیکر کیون میکارتھی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے پیش کی جانے والی تحریک کامیاب ہوگئی۔

ریپبلکن اکثریت والے ایوان میں 210کے مقابلے میں 216 اراکین نے اسپیکر کو ہٹائے جانے کے حق میں ووٹ دیئے۔

امریکی تاریخ میں پہلی بارہوا کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو عدم اعتماد کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے

امریکی اسپیکر کو ہٹانے کا یہ نادر طریقہ کار گزشتہ صدی میں صرف دو بار استعمال ہوا تھا اور کبھی کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

banner

اسے آخری بار 2015 میں اسپیکر جان بوہنر کے خلاف استعمال کیا گیا تھا،اس سے پہلے یہ طریقہ کار آخری بار 1910 میں استعمال ہوا تھا۔

ہٹائے گئے امریکی اسپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں اپنی لڑائی جاری رکھ سکتا ہوں البتہ اس کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک امریکی ایوان نمائندگان میں کوئی اسپیکر نہیں ہوگا، ریپلکنز نے نئے اسپیکر کی تعیناتی سے متعلق 10 اکتوبر کو اجلاس بلایا ہے اور 11 اکتوبر کو نئے اسپیکر کیلئے ووٹنگ متوقع ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024