Thursday, September 19, 2024, 12:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی بحریہ نے خلیج عدن میں لاپتا دو نیوی سیلز کی موت کی تصدیق کردی

امریکی بحریہ نے خلیج عدن میں لاپتا دو نیوی سیلز کی موت کی تصدیق کردی

ہلاک شدہ دونوں جوانوں کا تعلق امریکی نیوی سیلز کی اس ٹیم سے تھا جو ایک ایرانی کشتی کی تلاش میں گئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

خلیج عدن میں ایک ایرانی کشتی کے خلاف مشن کے دوران لاپتا ہونے والے امریکی نیوی سیلز کے فوجیوں کی بازیابی کا آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے اسپیشل فورسز کے جوانوں کو اب مردہ قرار دے دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ گیارہ جنوری کو خلیج عدن میں لاپتہ ہونے والے امریکی نیوی سیلز کے دونوں جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔

سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے کہا، ”ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ 10 دن کی تلاشی کی مہم مکمل ہونے کے بعد بھی، ہمارے لاپتا ہونے والے دو امریکی نیوی سیلز کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور اب انہیں مردہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔”

سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکہ، جاپان اور اسپین کے جنگی طیاروں اور بحری جنگی جہازوں نے یمن اور صومالیہ کے درمیان خلیج عدن کے ایک وسیع علاقے میں تلاشی مہم شروع کر رکھی ہے۔

banner

ہلاک شدہ دونوں جوانوں کا تعلق امریکی نیوی سیلز کی اس ٹیم سے تھا جو ایک ایرانی کشتی کی تلاش میں گئے تھے ، یہ کشتی یمن میں حوثی باغیوں کے لیے ساز وسامان لے کر جا رہی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024