Thursday, December 26, 2024, 8:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی بحری مشقوں کا جواب، شمالی کوریا کا زیرِ سمندر ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ

امریکی بحری مشقوں کا جواب، شمالی کوریا کا زیرِ سمندر ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ

جنوبی کوریا کا اقوام متحدہ سے شمالی کوریا کی جارحیت پر خاموشی توڑنے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ واشنگٹن، سیئول اور ٹوکیو کی مشترکہ بحری مشقوں کے جواب میں ’پانی کے نیچے ایٹمی ہتھیاروں کے نظام‘ کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کو ریاستی نیوز ایجنسی کے سی این اے نے شائع کیا جس کے مطابق یہ مشقیں ملک کی سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اس لیے مشرقی سمندر کے نیچے انتہائی اہم ایٹمی ہتھیاروں کے نظام ’ہائیل فائیو23‘ کا تجربہ کیا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے میزائل تجربات اور دھمکیوں پر ’خاموشی توڑنے‘ کا مطالبہ کیاہے

شمالی کوریا پر پابندیوں کی آخری قرارداد سلامتی کونسل نے سنہ 2017 میں منظور کی تھی۔ چین اور روس نے مئی 2022 میں امریکہ کی طرف سے لائی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا جس میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات کے سلسلے میں نئی ​​پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024