امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارش اور بگولوں سے تباہی مچادی اور مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
طوفانی بگولوں کے باعث ریاست ٹینیسی میں بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور وسطی علاقوں میں 80 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے۔
Extreme meteorologist and storm chaser @ReedTimmerAccu wants to start blowing up tornados after seeing the results of an explosion in tonights Tennessee tornado. pic.twitter.com/xD5orWk4xe https://t.co/rQnLuULGoC
— L A G (@Damnlag) December 10, 2023
ریاست ٹینیسی کی کاؤنٹی منٹگمری کے میئر نے طوفانی بگولوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حکام نے کاؤنٹی منٹگمری کی عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں سے دور رہیں کیونکہ مختلف مقامات پر ایمرجنسی کارروائیاں جاری ہیں۔