Friday, November 22, 2024, 8:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی ریاست ٹیکساس نے پولیس کو غیر قانونی ایمیگرینٹس گرفتار کرنے کا حق دیدیا گیا

امریکی ریاست ٹیکساس نے پولیس کو غیر قانونی ایمیگرینٹس گرفتار کرنے کا حق دیدیا گیا

نئے قانون کے مطابق مجرموں کو 6 ماہ جیل اور 2 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں پولیس کو غیر قانونی ایمیگرینٹس کو گرفتار کرنے کا حق دیدیا گیا۔

گورنر ایبٹ نے انتہائی متنازع بل پر دستخط کرکے اسے قانون کا درجہ دیدیا جس کے بعد اب ریاست کے ججوں کو یہ اختیار بھی حاصل ہو گیا ہے کہ وہ غیر قانونی ایمیگرینٹس کو واپس اس ملک بھیج سکیں گے جہاں سے وہ داخل ہوئے ہوں۔

نئے قانون کے مطابق مجرموں کو 6 ماہ جیل اور 2 ہزار ڈالر جرمانہ ہوگا جب کہ غلطی دہرانے والوں کو 20 برس تک قید کی سزا دی جاسکے گی، قانون کا اطلاق اگلے برس کے اوائل سے ہوگا۔

ادھر امریکا کے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس اور میکسیکو کے حکام نے سیٹیلائٹ بل فور کے نام سے مشہور اس قانون کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ریاست میں ہسپانوی اور لاطینی شہریوں کے خلاف نسلی تعصب کو ہوا دے گا

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024