Sunday, December 22, 2024, 4:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 7 شدت کازلزلہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 7 شدت کازلزلہ

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 7 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی بعد ازاں کینسل کردی گئی تاہم آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

سونامی کی وارننگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کا عمل شروع کردیا جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا، زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر معطل ہو گیا جس کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

banner

امریکی پاور آؤٹریج ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد 99 ہزار صارفین میں سے 10 فیصد افراد بجلی سے محروم ہوئے۔

ریاست کیلیفورنیا کے سینیٹر مائیک مک گوائیر کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی آپریشن کیلئے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے جو ہمبولڈٹ اور ڈیل نور کاؤنٹی کے متاثرہ علاقوں میں مقامی ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024