قومی سلامتی کونسل میں خدمات انجام دینے والے سابق امریکی سفارت کاروکٹر مینوئل روچا کو 40 سال سے زائد عرصے تک کیوبا کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔
امریکی حکومت نے 1990 کی دہائی میں سابق سفارتکار پر 40 سال سے زائد عرصے تک خفیہ طور پر کیوبا کی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
وکٹر مینوئل روچا کو ایف بی آئی کی جانب سے طویل عرصے سے جاری انسداد انٹیلی جنس کی تحقیقات کے بعد جمعے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ 2000 سے 2002 تک بولیویا میں امریکی سفیر رہنے والے روچا نے 1994 سے 1995 تک قومی سلامتی کونسل میں بھی کام کیا۔ ان پر متعدد وفاقی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔
اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ کے مطابق یہ کارروائی ایک غیر ملکی ایجنٹ کی جانب سے امریکی حکومت کی سب سے طویل عرصے تک جاری دراندازیوں میں سے ایک کو بے نقاب کرتی ہے۔