Tuesday, April 22, 2025, 10:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی سپریم کورٹ کا وینزویلا کے باشندوں کی بے دخلی روکنے کا حکم

امریکی سپریم کورٹ کا وینزویلا کے باشندوں کی بے دخلی روکنے کا حکم

سپریم کورٹ کے 9 رکنی پینل کے دو ججز کا ہنگامی حکم نامے سے اختلاف

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی سپریم کورٹ نے ایک حیران کن اقدام کے طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن کو ایک غیر واضح قانون کے تحت بے دخل کرنے کی پالیسی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ’حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے حکم تک نظربند افراد میں سے کسی بھی شخص کو نہ ملک بدر نہ کرے۔‘

امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کو طے شدہ ضوابط کے بغیر ملک سے نکالنے پر روک لگانے کا حکم دیا۔

اس معاملے کی سپریم کورٹ کے 9 رکنی پینل نے سماعت کی اور دو ججز نے اس ہنگامی حکم نامے سے اختلاف کیا۔

banner

یہ حکم عارضی طور پر حکومت کو 1798 کے ایلین اینیمیز ایکٹ کے تحت تارکین وطن کو بے دخل کرنے سے روکتا ہے۔

اس ایکٹ کو آخری مرتبہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی امریکی شہریوں کو پکڑنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ وینزویلا کے باشندوں کو ایل سلواڈور کی ایک بدنام زمانہ جیل میں بھیجنے کے لیے قانون کا مطالبہ کیا تھا جس میں اس ملک کے ہزاروں گینگسٹرز کو رکھا گیا تھا۔

جمعے کو مذکورہ ایکٹ کے تحت وینزویلا کے مزید درجنوں افراد کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ اس ہنگامی عدالتی فیصلے کی وجہ بنا ہے۔

اس اقدام کا مطلب یہ تھا کہ وہ افراد اپنے خلاف ثبوت سننے یا اپنے مقدمات کو چیلنج کرنے کے موقعے کے بغیر ملک بدر کر دیے جاتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان فوری بے دخلیوں کا جواز پیش کیا اور اس بات پر اصرار کیا کہ وہ وینزویلا کے پرتشدد جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جنہیں اب امریکی حکومت نے دہشت گردوں کی درجہ بندی میں شامل کیا ہے۔

 حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں دلیل دی گئی کہ اسے دہشت گرد قرار دیے گئے افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے ایلین اینیمیز ایکٹ کا استعمال کرنے سے نہیں روکا جانا چاہیے۔

حکومت نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ اگر اسے روک دیا جائے تو عدالت کو بتانا چاہیے کہ اس طرح کی ملک بدریاں دوسرے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے کی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024