Thursday, September 19, 2024, 5:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی سینٹرل کمانڈ کا حوثیوں کی 3 کشتیاں ڈبونے اور ان کے عملے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ کا حوثیوں کی 3 کشتیاں ڈبونے اور ان کے عملے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

امریکی ہیلی کاپٹروں نے مشکل میں پھنسے جہاز کی کال کا جواب دیا : سینٹرل کمانڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں کی کشتیوں نے جنوبی بحیرہ احمر میں ایک تجارتی جہاز اور امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹروں پر حملہ کیا جس کے جواب میں امریکی فوج نے جوابی کارروائی کی اور حوثیوں کی متعدد کشتیوں کو ڈبو دیا اور ان کے عملے کو ہلاک کردیا گیا۔

سینٹرل کمانڈ نے اتوار کے روز ایک بیان میں مزید کہا کہ میرسک انٹرنیشنل سے تعلق رکھنے والے ایک کنٹینر جہاز نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوسری بار مدد کے لیے اس وقت کال کی جب اس پر چار حوثی کشتیوں نے حملہ کیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ امریکی ہیلی کاپٹروں نے مشکل میں پھنسے جہاز کی کال کا جواب دیا اور کشتیوں نے حوثیوں کی کشتیوں پر فائرنگ کی۔ امریکی ہیلی کاپٹروں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کا جواب دیا اور چار میں سے 3 کشتیوں کو ڈوب کر ان کے عملے کو ہلاک کردیا جب کہ چوتھی کشتی علاقے سے فرار ہوگئی۔

میرسک نے تصدیق کی کہ اس کے ایک بحری جہاز پر سنگاپور سے نہر سویز جاتے ہوئے حملہ کیا گیا۔ جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس نے اپنا سفر جاری رکھا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024