امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بیل بیرنز کی جانب سے 8 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 28 روزہ جنگ بندی اور درجنوں فلسطینی رہا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس فارمولے کے تحت تجویز پیش کی گئی ہے کہ 28 روز کی مدت کے لیے جنگ بندی عمل میں لائی جائے۔
فارمولے کے تحت حماس 8 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے اور اس کے مقابل اسرائیل درجنوں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے۔
تاہم اس فارمولے میں حماس کا مرکزی مطالبہ شامل نہیں جس پر وہ گذشتہ مہینوں کے دوران قائم ہے۔ وہ مطالبہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کا مکمل انخلا اور جنگ کا خاتمہ ہے۔
امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بیل بیرنز نے اتوار کو دوحہ میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا سے ملاقات کی تھی۔
توقع ہے کہ قطری اور مصری وساطت کار آئندہ دنوں کے دوران میں حماس کے ذمے داران کے ساتھ ملاقات کریں گے تا کہ نیا پلان زیر بحث آ سکے۔
یاد رہے کہ تقریبا 50 اسرائیلی قیدی (100 میں سے) ابھی تک غزہ کی پٹی میں یرغمال ہیں۔ ان افراد کو حماس نے سات اکتوبر 2023 کو ‘غلافِ غزہ’ میں واقع اسرائیلی یہودی بستیوں اور فوجی اڈوں پر اچانک حملے میں قیدی بنا لیا تھا۔
ایک اسرائیلی ذمے دار نے واضح کیا ہے کہ “اگر فریقین میں سے کسی نے بھی اپنے موقف میں لچک پیدا نہ کی تو کسی بھی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکے گا۔