امریکی شہر لاس ویگاس کی یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق امریکی یونیورسٹی آف نیواڈا کے لاس ویگاس کیمپس میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث شخص بھی فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کو گولی مار دی تھی تاہم پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انہیں ایمرجنسی نمبر پر یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ سے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد قریب موجود افسران نے فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچ کر حملہ آور کو اینگیج کیا۔
لاس ویگاس پولیس کے شیرف کا کہنا تھا کہ واقعے سے طلباء میں خوف حراس پھیل گیا تھا، اور شہری بھی خوف میں مبتلا ہوگئے تھے۔
لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس نے حملہ آور کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی کلیئرنس دے دی تھی تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کو ایک دن کیلئے بند کردیا گیا ہے۔