Sunday, April 20, 2025, 5:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا نشانہ بن گئے

امریکی صدر بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا نشانہ بن گئے

صدر بائیڈن کی آواز سے مشابہہ ایک ریکارڈڈ فون کال نے ووٹروں کو پرائمری انتخابات ووٹ ڈالنے سے روکا

by NWMNewsDesk
0 comment

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن کی آواز سے مشابہہ ایک ریکارڈڈ فون کال نے ووٹروں کو منگل کے پرائمری انتخابات ووٹ ڈالنے کے لیے آنے روکا۔

پیغام میں بائیڈن جیسی آواز یہ کہتی ہوئی بھی سنائی دیتی ہے کہ اس منگل کو ووٹ دینا، ریپبلیکنز کو ڈونلڈٹرمپ کو دوبارہ منتخب ہونے کے قابل بنانا ہے۔ آپ کے ووٹ سے نومبر میں فرق پڑے گا، اس منگل کو نہیں۔

اٹارنی جنرل جان فارمیلا نے بتایا کہ اتوار کے روز ایک ریکارڈ شدہ پیغام متعدد ووٹروں کو بھیجا گیا تھا جو بظاہر ووٹنگ میں خلل ڈالنے اور اس میں شرکت محدود کرنےکی غیر قانونی کوشش تھی۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کال کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024