امریکی صدر جوبائیڈن نے رمضام المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کے نام پیغام میں کہا کہ جِل بائیڈن اور میری طرف سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد اور دعائیں
امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کی تکالیف پر ہمدردی ان کے ساتھ ہے،رمضان ایسے دردناک لمحات میں آیا ہےجب غزہ میں 31 ہزارفلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں ،غزہ میں چھ ہفتے کی فوری جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں،مسلمانوں کو افطاری میں فلسطینیوں کے مصائب یادآئیں گے۔
امریکی صدر کو امید تھی کہ پیر کے روز شروع ہونے والے رمضان کے مہینے سے قبل غزہ میں کچھ عرصے کے لیے جنگ بندی ہوسکے گی۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے اقدامات سے اسرائیل کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو اگرچہ اسرائیل کے دفاع اور حماس کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے۔ لیکن انہیں معصوم جانوں کو ہونے والے نقصان کی جانب توجہ دینی ہو گی اور اپنے اقدامات کے نتائج کو دیکھنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے اقدامات اسرائیل کو فائدہ دینے کی بجائے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔