Saturday, April 19, 2025, 11:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابی سرگرمیاں ترک کر دیں

امریکی صدر جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، انتخابی سرگرمیاں ترک کر دیں

امریکی صدر 2022ء میں بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے 81 سالہ صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے تمام انتخابی مہم کے حوالے سے سرگرمیاں ترک کر دی ہیں، توقع کی جا رہی تھی کہ جوبائیڈن آج رات لاس ویگاس میں گروپ کی کانفرنس میں خطاب کریں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر جوبائیڈن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں ویکسین لگا دی گئی ہے

صدر جوبائیڈن خود ساختہ آئسولیشن میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے، امریکی صدر 2022ء میں بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بڑھتی مخالفت کے سبب امریکا کی ڈیموکریٹ جماعت نے صدر جوبائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے، جوبائیڈن کو دوبارہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے کیلئے ووٹنگ کا آغاز اگلے ہفتے ہونا تھا۔

banner

ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے اگست کے شروع میں جوبائیڈن کو پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر باضابطہ طور پر منتخب کرنے کیلئے ورچوئل رول کال ووٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی التوا کا شکار ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق دوتہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بنیں، بائیڈن کی ٹرمپ سے پہلے مباحثے میں بدترین پرفارمنس پر ڈیموکریٹ حلقے تشویش کا شکار ہیں کہ جو بائیڈن اپنے حریف کو نہیں ہرا پائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024