Sunday, July 20, 2025, 5:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے آنے کو تیار

امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے آنے کو تیار

امریکہ میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں ہوں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر و ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہوگا۔

امریکی الیکشن 2024 کے لیے سی این این پر ہونے والاصدارتی مباحثہ (ڈیبیٹ) 90 منٹ پر مشتمل ہوگا جس میں امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ٹرمپ آمنے سامنے ہوں گے۔

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں بھی 2 دفعہ مباحثے میں ایک دوسرے سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں ہوں گے اور کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہوگا۔

banner

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امیدواروں کے درمیان مباحثہ سالوں سے ہی ایک روایت رہی ہے، امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سب سے پہلا مباحثہ (ڈیبیٹ) سال 1960 میں رچرڈ نکسن اور جان ایف کینیڈی کے درمیان ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024