Thursday, September 19, 2024, 8:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی انکوائری کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی انکوائری کا اعلان

"صدر بائیڈن نے اپنے خاندان کے غیر ملکی کاروباری معاملات کے بارے میں اپنے علم کے متعلق امریکی عوام سے جھوٹ بولا۔"

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی نے صدر جو بائیڈن کے خلاف ا مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے اسپیکر میکارتھی نے کہا کہ صدر بائیڈن کے خلاف “یہ الزامات بدعنوانی کے کلچر کی تصویر کشی کرتے ہیں۔”

ایک پریس بریفنگ کے دوران میکارتھی نے بائیڈن کے خلاف الزامات کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ “صدر بائیڈن نے اپنے خاندان کے غیر ملکی کاروباری معاملات کے بارے میں اپنے علم کے متعلق امریکی عوام سے جھوٹ بولا۔”

اسپیکر نے اس ضمن میں مزید کہا کہ عینی شاہدین نے گواہی دی ہے کہ صدر نے متعدد فون کالزمیں شمولیت اختیار کی اور متعدد بار اس پر بات چیت کی۔

banner

میکارتھی نے الزام لگایا کہ ڈنرز کے نتیجے میں ان کے بیٹے اور ان کے بیٹے کے کاروباری شراکت داروں کو کاریں اور لاکھوں ڈالر ملے۔ہم جانتے ہیں کہ بینک کے ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ تقریباً20 ملین ڈالر کی ادائیگی مختلف شیل کمپنیوں کے ذریعے بائیڈن کے خاندان کے افراد اور ساتھیوں کو کی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024