Wednesday, March 12, 2025, 3:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر ٹرمپ کا خط یو اے ای کے صدارتی مشیر نے ایران کو پہنچا دیا

امریکی صدر ٹرمپ کا خط یو اے ای کے صدارتی مشیر نے ایران کو پہنچا دیا

انور قرقاش نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کا خط ان کے حوالے کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوہری مذاکرات کے لیے بھیجا گیا خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے ایران کو پہنچا دیا ہے۔

انور قرقاش نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کا خط ان کے حوالے کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی حکام کو لکھا گیا خط ایک عرب ملک کے ذریعے تہران کو پہنچایا جائے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا مذاکرات کا مطالبہ عوامی رائے کے لیے دھوکہ دہی ہے، گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی دھمکیوں کے ساتھ بات چیت سے انکار کیا تھا۔

banner

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت کو خط لکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے خط میں ایرانی قیادت سے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہیں گے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس کا متبادل یہ ہے کہ پھر ہمیں کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ ہم ایک اور جوہری بم نہیں بننے دے سکتے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے دو طرح سے نمٹا جاسکتا ہے، ایک راستہ تو عسکری ہے اور دوسرا یہ کہ معاہدہ کیا جائے، میں معاہدہ کرنا چاہوں گا کیونکہ میں ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024