Thursday, September 19, 2024, 5:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر کا غزہ میں ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد تقسیم کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا غزہ میں ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد تقسیم کرنے کا اعلان

اردن اور فرانس پہلے ہی غزہ میں فضاء کے ذریعے امدادی سامان تقسیم کرچکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدرجوبائیڈن نے غزہ میں ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

جوبائیڈن کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ دنوں غزہ میں امداد کی لائن میں لگے فلسطینیوں پر حملے اور اس میں جانی نقصان کے بعد سامنے آیا ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی ائیر ڈروپ آنے والے دنوں میں یہ کام انجام دے گا، غزہ میں ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور امریکا یہ کام کرے گا، غزہ میں امداد کا تسلسل کہیں بھی پورا نہیں ہوا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کچھ ایسے ممکنات پر بھی غور کررہا ہے جس میں سمندر کے ذریعے راہداری بناکر بڑی تعداد میں امدادی سامان غزہ پہنچایا جائے۔

banner

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے زور دیا ہےکہ ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد کی تقسیم ایک مستحکم اقدام ہوگا، اس ضمن میں پہلا ملٹری ائیرڈروپ تیار کھانوں پر مشتمل ہوگا اور یہ سلسلہ صرف ایک مرتبہ کے لیے نہیں ہوگا۔

امریکی حکام کا کہنا تھاکہ ائیر ڈروپ کے ذریعے امداد کی تقسیم آئندہ دنوں میں شروع کردی جائے گی۔

اس سے قبل اردن اور فرانس پہلے ہی غزہ میں فضاء کے ذریعے امدادی سامان تقسیم کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024