Thursday, September 19, 2024, 8:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی صدر کے مطالبے پر مصرسے غزہ کیلئے امداد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، اسرائیل

امریکی صدر کے مطالبے پر مصرسے غزہ کیلئے امداد میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، اسرائیل

مصر سے آنے والی جو امداد حماس تک جائے گی اسے روکیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے مطالبے پر مصر سے غزہ کیلئے امداد کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل کی سرحد سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دیں گے، غزہ میں مصر سےآنے والی امداد کو نہیں روکیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم دفتر کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر کے مطالبے پر مصر سے غزہ کیلئے امداد کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، مصر سے کھانا، پانی اور ادویات کی فراہمی صرف جنوبی غزہ میں ہونی چاہیے۔

اسرائیلی وزیراعظم دفتر کے بیان کے مطابق مصر سے آنے والی جو امداد حماس تک جائے گی اسے روکیں گے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک اسرائیل کی طرف سے امداد کی بندش برقرار رہے گی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024