Monday, June 2, 2025, 7:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاکتیں ہوئیں، دوران انخلا کابل ائیرپورٹ دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف

امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاکتیں ہوئیں، دوران انخلا کابل ائیرپورٹ دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف

کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے میں 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے دوران کابل ائیرپورٹ کے باہر ہونے والے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے خود کش حملے کے بارے میں نئے تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں۔

نئے ویڈیو شواہد اور عینی شایدین کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُس حملے میں درجنوں افغان شہریوں کی ہلاکتیں دھماکے سے نہیں بلکہ گولیاں لگنے سے ہوئیں۔

کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے میں 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزراتِ دفاع کا ڈھائی سال سے دعویٰ ہے کہ تمام ہلاکتیں ایک ہی خود کش دھماکے سے ہوئیں۔

banner

امریکہ کا دعویٰ تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں نے گھبراہٹ میں کچھ گولیاں چلادی تھیں لیکن اُن سے کوئی ہلاک نہیں ہوا۔

سی این این کے مطابق موقع پر موجود 12 امریکی فوجیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے کے قریب موجود برطانوی فوجیوں اور امریکی مرینز نے دھماکے کے بعد کھل کر فائرنگ کی جس سے درجنوں نہتے، افغام شہری ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024