واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی فوج کو اسرائیل کے دفاع کا حکم دیدیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے اور اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا امریکہ فی الوقت حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
اس سے قبل صدر بائیڈن کا کہنا تھا امریکہ اسرائیل کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ امریکہ خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کےلیے بھی تیار ہے۔
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی میں تازہ اضافہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ ہے۔ حملے کے بعد اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا۔ صدر بائیڈن نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی میٹنگ بلالی تھی۔
اسرائیل کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصر اللہ کا بدلہ ہے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔