Friday, November 22, 2024, 1:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی فوج نے حوثیوں پر حملہ کردیا، 10 جنگجو جاں بحق

امریکی فوج نے حوثیوں پر حملہ کردیا، 10 جنگجو جاں بحق

بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر نے حوثیوں کی کشتیوں پر فائرنگ کی

by NWMNewsDesk
0 comment

بحیرہ احمر میں امریکی ہیلی کاپٹر نے یمن کے حوثی گروپ کی کشتوں پر فائرنگ کردی، واقعے میں 10 جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی گروپ کی کشتیوں نے ڈنمارک کی کمپنی کے جہاز پر حملہ کیا تھا۔

امریکی سینٹ کوم (سینٹرل کمانڈ) کے مطابق جہاز کی مدد کیلئے آنے والے امریکی ہیلی کاپٹر پر بھی حوثیوں نے فائرنگ کی، امریکی ہیلی کاپٹر کی جوابی فائرنگ سے حوثیوں کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں۔

امریکی سینٹ کوم کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے حوثی کشتیوں پر موجود عملہ ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے بعد حوثیوں کی چوتھی کشتی علاقے سے نکل گئی۔

banner

امریکی سینٹ کوم نے کہا کہ بحیرہ احمر میں 19 نومبر سے اب تک حوثیوں کا جہازوں پر یہ 23واں حملہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈنمارک کی کمپنی کا جہاز سنگاپور سے مصر کی بندرگاہ جا رہا تھا۔

ادھر یمنی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی گروپ کی کشتیوں پر حملہ کیا ہے۔

یمنی حکام کے مطابق امریکی حملے سے 10 حوثی جنگجو جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024