Monday, December 23, 2024, 2:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی فوج کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

امریکی فوج کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

حملوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ داعش تنظیم شام میں موجودہ صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی مرکزی کمان نے بتایا کہ شام کے وسطی حصے میں داعش تنظیم کے ٹھکانوں پر درجنوں فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

مرکزی کمان نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم کے 75 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں اہم ترین اہداف تربیتی کیمپ تھے۔

بیان کے مطابق حملوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ داعش تنظیم شام میں موجودہ صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔

مرکزی کمان نے بتایا کہ فضائی حملوں میں B-52 بم بار طیارے کے علاوہ F-16 اور A-10 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔

banner

مرکزی کمان نے باور کرایا ہے کہ وہ بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد داعش تنظیم کو شام کی موجودہ صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024