Thursday, September 19, 2024, 5:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی لڑاکا طیارے نے پہلی بار نیٹو کے اتحادی ملک کے ڈرون کو مار گرایا

امریکی لڑاکا طیارے نے پہلی بار نیٹو کے اتحادی ملک کے ڈرون کو مار گرایا

ڈرون کو خطرہ سمجھ کر لڑاکا طیارے نے مار گرایا، پینٹاگون

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نے ایک مسلح ترک ڈرون کو مار گرایا جو شام میں ان کے فوجیوں کے قریب پرواز کررہا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکا نے پہلی بار نیٹو کے اتحادی ترکی کے طیارے کو مار گرایا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے بتایا کہ ترک ڈرونز کو جمعرات کی صبح شام کے شہر حسکہ میں امریکی فوجیوں سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر فضائی حملے کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

banner

انہوں نے کہا کہ چند گھنٹے بعد ترک ڈرون امریکی فوجیوں سے آدھے کلومیٹرسے بھی کم فاصلے پر آگیا تھا، جسے خطرہ سمجھ کرF-16 لڑاکا طیارے نے مار گرایا۔

حسکہ شمال مشرقی شام میں ہے اور بنیادی طور پر کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس ہے، جو داعش کے خلاف امریکی اتحاد اہم کا سربراہ ہے۔

رد عمل میں ترک وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مار گرائے جانے والے ڈرون کا تعلق ترک مسلح افواج کا نہیں تھا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کی ملکیت ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024