Thursday, November 21, 2024, 6:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی محکمہ خارجہ کا سینئر عہدیدار اسرائیل کی یک طرفہ امداد پر احتجاجاً مستعفیٰ

امریکی محکمہ خارجہ کا سینئر عہدیدار اسرائیل کی یک طرفہ امداد پر احتجاجاً مستعفیٰ

امریکا اسرائیل کو سالانہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر سالانہ سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے اسرائیل کی یک طرفہ امداد پر احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 امریکی وزارت خارجہ میں پولیٹکل ملٹری افیئرز کے ڈائریکٹر جوش پال نے اپنے لنکڈ ان اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ ان کے لئے امریکی حکومت کی اسرائیل کو مسلسل فوجی امداد کی فراہمی کی پالیسی سے اتفاق ممکن نہیں۔

https://www.linkedin.com/posts/josh-paul-655a25263_explaining-my-resignation-activity-7120512510645952512-APhR/
جوش پال نے کہا کہ امریکی حکومت گزشتہ دہائیوں میں کی گئی غلطیوں کو پھر دہرا رہی ہے اور وہ مزید اس عمل کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ جو ش پال نے امریکا کے لیے ہتھیاروں کی منتقلی کے شعبے میں بھی کام کیا ہے

banner

انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ و ہ مشرق وسطیٰ میں تنازعہ کے ایک فریق کو زیادہ ہتھیار فراہم کرنے کی حمایت میں مزید کام نہیں کر سکتے ۔ جوش پال نے مزید کہا ہماری ذمہ داری تھی کہ ہم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے لیکن ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اسرائیل کو سالانہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر سالانہ سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024