Tuesday, April 22, 2025, 10:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کا اعلان

محکمہ خارجہ میں کچھ بےکار سمجھے جانے والے دفاتر کو ختم کیا جا رہا ہے؛ روبیو

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹرمپ حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کا اعلان کردیا۔

اس حوالے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ میں کچھ بےکار سمجھے جانے والے دفاتر کو ختم کیا جا رہا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی قومی مفادات کے منافی کچھ پروگراموں کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔

banner

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تعمیر نو سے امریکی محکمہ خارجہ کو تقویت ملے گی۔ مارکو روبیو کے مطابق محکمہ خارجہ کی تعمیر نو سے بیورو سے لے کر سفارت خانوں تک کو تقویت ملے گی۔

ادھر محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو تنظیم نو سے متعلق آگاہ کر دیا، تنظیم نو کا منصوبہ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ہیڈکوارٹرز تک ہوگا، اوورسیز مشنز میں بعد میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یو ایس ایڈ پروگرام کو محکمہ خارجہ میں ضم اور یو ایس ایڈ کے متعدد فنکشنز کو علاقائی بیورو کے تحت کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024