Thursday, December 26, 2024, 7:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی میرین کا یتیم افغان بچی کو گود لینا اغوا کے مترادف قرار دیا جا سکتا: امریکی حکومت

امریکی میرین کا یتیم افغان بچی کو گود لینا اغوا کے مترادف قرار دیا جا سکتا: امریکی حکومت

میرین جوشوا نے بچی کو امریکہ لانے کے لیے اہم سیف گارڈز کو نظر انداز کیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی حکومت نے ریاست ورجینیا کے ایک جج کو سرکاری دستاویز میں کہا ہے کہ ایک امریکی فوجی کو افغان جنگ کے دوران ایک یتیم بچی کو گود لینے کی اجازت دینا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی، جسے دنیا بھر میں عالمی طور پر بچے کے اغوا کی حمایت کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ اس چار سالہ افغان بچی کے رشتے داروں کو اس بچی کو حوالے نہ کرنےے سے امریکہ کی افغان مہاجرین کی بحالی کی کوششوں کو دھچکہ لگ سکتا ہے۔ ساتھ ہی اس سے بین الاقوامی سیکیورٹی معاہدے بھی متاثر ہوں گے۔

محکمۂ انصاف کے مطابق اس واقعے کو اسلامی انتہا پسند پراپیگنڈا کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جس سے ملک سے باہر ڈیوٹی پر مامور فوجیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

محکمۂ انصاف نے امریکی میرین میجر جوشوا ماسٹ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے افغان بچی کو گود لینے کی عدالت کی جانب سے اجازت پر تنقید کی۔

banner

محکمے نے کہا کہ عدالت نے میرین جوشوا کی جانب سے غیر مصدقہ حقائق پر انحصار کیا اور اس بچی کو امریکہ لانے کے لیے اہم سیف گارڈز کو نظر انداز کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024