Thursday, September 19, 2024, 8:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی نیوی نے اسرائیلی جہاز پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی

امریکی نیوی نے اسرائیلی جہاز پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی

یمن سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل جہاز سے دور سمندر میں گرے، امریکی حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی نے حوثیوں کی جانب سے اسرائیلی جہاز پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ حوثی ایک اسرائیلی جہاز پر قبضہ کرنا چاہتے تھے لیکن امریکی نیوی نے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یمن سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بحری جہاز سے دور سمندر میں گر گئے ہیں اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی لڑائی کے دوران یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

banner

خیال رہے کہ چند روز قبل حوثیوں نے ایک اسرائیلی جہاز پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا تھا تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے آفس کی جانب سے دعوے کی تردید کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024