امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے جاری اعلامیے میں بتایا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کیا۔
ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، انسداد دہشت گردی کے لیے مستقبل کے تعاون کے لیے امریکہ کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار نے امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔