Monday, September 16, 2024, 3:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی ٹیلی کام کمپنی کے 7 کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک

امریکی ٹیلی کام کمپنی کے 7 کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک

لیک ہونے والی معلومات میں صارفین کا سوشل سکیورٹی نمبر، پاس کوڈز، فون نمبر اور پتے شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ٹیلی کام کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی کے 7 کروڑ سے زائد صارفین کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا۔

لیک ہونے والی معلومات میں صارفین کا سوشل سکیورٹی نمبر، پاس کوڈز، فون نمبر اور پتے شامل ہیں۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں ڈارک ویب پر سامنے آنے والے ایک ڈیٹا سیٹ میں اے ٹی اینڈ ٹی کے 76 لاکھ موجودہ صارفین اور 6 کروڑ 54 لاکھ پرانے صارفین کی معلومات شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق چوری شدہ ڈیٹا 2019 یا اس سے قبل کا ہے اور اس میں صارفین کی مالی معلومات اور کالز کی تفصیلات شامل نہیں ہیں۔

banner

امریکی کمپنی کے مطابق اب تک ڈیٹا چوری ہونے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں، سائبر سکیورٹی کے ماہرین کو معاملے کی تحقیقات کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے اپیل کی ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کی سخت نگرانی کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024