Sunday, December 22, 2024, 10:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کو پاکستان میں احمدی کمیونٹی پر حملوں پر تشویش

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کو پاکستان میں احمدی کمیونٹی پر حملوں پر تشویش

افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ پر تحفظات ہیں : یو ایس سی آئی آر ایف

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے پاکستان میں احمدی کمیونٹی پر حملے اور افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی کمیشن نے پاکستان میں احمدی کمیونٹی کی عبادت گاہوں کے مینار اور محرابوں کی توڑ پھوڑ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کمیشن کے مطابق اگست 2023 میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باجود احمدی کمیونٹی کی عبادت گاہوں کے میناروں اور نقش و نگار مٹانے کے واقعات تسلسل کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توہینِ مذہب کے الزمات میں احمدی کمیونٹی کے اراکین کو حراست میں رکھا جاتا ہے

banner

یو ایس سی آئی آر ایف نے افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت ان مذہبی اقلیتوں کو زبردستی افغانستان بھیج سکتی ہے جو طالبان دور میں تشدد سے بچنے کے لیے ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان کے دورِ حکومت میں مسیحی، شیعہ مسلمان، احمدی اور سکھ برادری کے افراد کو اپنے مذہبی عقائد پر عمل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024