Sunday, December 14, 2025, 5:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کےحق میں مظاہروں میں شدت، مزید 100 طلبہ گرفتار

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کےحق میں مظاہروں میں شدت، مزید 100 طلبہ گرفتار

پولیس نے پرسٹن یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے طالبعلم حسن سید کو گرفتار کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کےحق میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں۔

پولیس اور طلبہ میں جھڑپوں کے دوران مزید 100سے زائد طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔اسرائیل مخالف احتجاج پر اب تک 400 طلبہ گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

سٹی، ٹیکساس اور آسٹن یونیورسٹی میں بھی طلبہ نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

نیویارک میں طلبہ نے امریکی پرچم کے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرایا۔

banner

ہارورڈ یونیورسٹی اور ایمرسن کالج میں فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔

پولیس نے پرسٹن یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے طالبعلم حسن سید کو گرفتار کرلیا۔

طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال کر ہاسٹل بھی خالی کرالیا گیا۔

اس کے علاوہ الینوائے کی نارتھ ویسڑن یونیورسٹی میں بھی اسرائیل کےخلاف احتجاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہولناک ہے، یہودی مخالف ہجوم نے نامور یونیورسٹیوں پر قبضہ کر رکھا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان مظاہروں کو روکنا ہوگا ان کی مذمت کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024