Wednesday, September 18, 2024, 9:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی یونیورسٹی میں ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ

امریکی یونیورسٹی میں ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ

یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے باعث کیا گیا ہے : سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلم طالبہ کی تقریر منسوخ کردی۔

یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز روایت کے مطابق اثنا تبسم کی تقریر سے ہونا تھا۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پرو ووسٹ اینڈریو گزمین نے آن لائن کیمپس لیٹر میں کہا کہ کئی دن سے اس حوالے سے مشاورت ہو رہی تھی۔ اس حوالے سے بحث و تمحیص شدت اختیار کرگئی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کی صورتِ حال اور سوشل میڈیا پر چل رہے رجحانات کے باعث معاملات اِتنے بگڑے کہ یونیورسٹی کے لیے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے۔

banner

21 سالہ اثنا تبسم کو، جس کا آبائی تعلق تعلق جنوبی ایشیا سے ہے، یہ تقریر 10 مئی کو کرنی تھی۔ مئی 2020 میں اثنا کو اپنے اسکول کی ذہین ترین طالبہ قرار دیا گیا تھا مگر تب کورونا کی وبا کے باعث اُسے تقریر کا موقع نہیں ملا۔

اثنا تبسم نے اس فیصلے پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر افسوس بھی ظاہر کیا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے میری آواز دبانے کی خاطر چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم کے آگے ہتھیار ڈال دیئے۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (لاس اینجلس) کو جاری کردہ ایک بیان میں اثنا تبسم نے کہا کہ مجھے اُن لوگوں پر کچھ حیرت نہیں جو نفرت پھیلاتے ہیں، دکھ اس بات کا ہے کہ میری اپنی یونیورسٹی نے، جو چار سال سے میرے لیے گھر کی طرح ہے، مجھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024