ناروے کی نوبیل کمیٹی نےایران میں قید ایرانی خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم قیدی وکیل نرگس محمدی کو 2023 کا امن کا نوبیل انعام سے نواز دیا۔
ناروے کی نوبیل کمیٹی نےایران میں خواتین کیساتھ ہونیوالے جبر کیخلاف اور سب کیلئے انسانی حقوق اور آزادی کو پروان چڑھانے کیلئے جدوجہد کے اعتراف میں 2023 کا امن کا نوبیل انعام ایرانی قید وکیل نرگس محمدی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نرگس محمدی کو ’’ آزادی کی مجاہدہ‘‘ کے طور پر سراہتے ہوئے ناروے کی نوبیل کمیٹی کی سربراہ بیرٹ ریس اینڈرسن نے اپنی تقریر کا آغاز فارسی میں “زن، زندگی، آزادی” کے الفاظ سےکیا ، جوکہ ایرانی حکومت کیخلاف پرامن احتجاج کے دوران لگائے جانیوالے نعروں میں سے ایک ہے۔
نرگس محمدی نے خواتین کے حقوق اور سزائے موت کے خاتمے کیلئےمہم چلائی ۔ وہ اس وقت ایرانی دارالحکومت تہران کی ایون جیل میں تقریباً 12سال قید کی متعدد سزائیں کاٹ رہی ہیں