سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو طیارے کے قریب پہنچ کر خوش آمدید کہا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ولی عہد امیر قطر کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے گاڑی وہ خود ڈرائیور کررہے تھے ۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امیر قطر تمیم بن حمد کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے علاوہ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اورخطے کی سلامتی و استحکام کے لیے تعاون پرتبادلہ خیال بھی کیا ہے۔
واضح رہے امیر قطر گیارہ نومبر کو ریاض میں ہونے والی ہنگامی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
کانفرنس غزہ پر اسرائیلی حملوں پر بحث کے لیے طلب کی گئی ہے۔