Sunday, December 22, 2024, 1:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انتخابات میں دھاندلی کا الزام: پی ٹی آئی نے فارم 45 میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے

انتخابات میں دھاندلی کا الزام: پی ٹی آئی نے فارم 45 میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ووٹ ڈکیتی کی گئی : پی ٹی آئی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان میں آٹھ فروری کے عام انتخابات کے نتائج پر پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے۔

جمعے کو پی ٹی آئی نے اپنے ہارے ہوئے امیدواروں کےفارم 45 میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے ہیں۔

جمعے کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس میں انتخابات میں شکست کھانے والے امیدواروں نے میڈیا نمائندوں کو فارم 45 دکھائے۔

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن، شیر افضل مروت، خرم شیر زمان، سلمان اکرم راجہ اور دیگر موجودتھے۔

banner

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن نے دعویٰ کیا کہ ہمیں 177 میں سے 92 نشستیں دی گئی ہیں جب کہ 85 نشستیں ‘دھوکے’ سے ہم سے لے لی گئی ہیں۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ جو 85 نشستیں ہم سے چھینی گئی ہیں ہم اس کے لیے قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیوز اور فارم 45 بھی دکھائے گئے۔

رؤف حسن نے الزام لگایا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ووٹ ڈکیتی کی گئی۔ سال 2024 کی خوش آئند بات یہ ہے کہ الیکشن ہوئے۔ لیکن ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ووٹر فراڈ بھی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ فارم 45 اور فارم 47 میں واضح فرق ہے۔ ان کے بقول یہ بینچ مارک رکھا ہے، اس کے علاوہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹوں کا فرق ایک اور بینچ مارک ہے جب کہ تیسرا بینچ مارک ہار جیت اور مسترد ووٹوں کا فرق ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024