Saturday, May 31, 2025, 11:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’انتخابی دوڑ میں شامل رہیں اور لڑتے رہیں‘، جو بائیڈن کو خاندان کا مشورہ

’انتخابی دوڑ میں شامل رہیں اور لڑتے رہیں‘، جو بائیڈن کو خاندان کا مشورہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن کے اہل خانہ نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ مباحثے میں اپنی پریشان کن کارکردگی کے باوجود دوڑ میں شامل رہیں اور لڑتے رہیں جبکہ کچھ ارکان نے ان کے عملے پر تنقید کی ہے۔

کیمپ ڈیوڈ میں جو بائیڈن نے خاتون اوّل جل بائیڈن، اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ دن گزارا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ جمعرات کی کارکردگی سے جنم لینے والے اضطراب پر کیسے قابو پایا جائے۔

اس بات چیت کے بارے میں معلومات رکھنے والے چار افراد نے اے پی کو بتایا کہ اگرچہ جو بائیڈن کے اہل خانہ یہ جانتے ہیں کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کتنی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ان کا خیال ہے کہ وہ ریپبلکن کے ممکنہ امیدوار کو شکست دینے کے لیے بہترین شخص ہیں۔

ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ وہ مزید چار سال تک بطور صدر اپنے فرائض انجام دینے کے اہل ہیں۔

banner

ان سب میں سب سے توانا آواز جل بائیڈن اور بیٹے ہنٹر کی تھی جن سے صدر نے مشورہ کیا۔ دونوں کا خیال ہے کہ جب صدر کمزور پوزیشن میں ہو تو اسے جُھکنا نہیں چاہیے، وہ ’کم بیک‘ کر سکتے ہیں۔

جو بائیڈن کے خاندان کے افراد نے سوال کیا کہ بحث کے لیے ان کے عملے نے کس طرح انہیں تیار کیا اور سوچ بچار کی کہ وہ کس طرح اسے بہتر بنا سکتے تھے۔

امریکی شہریوں کو صدر جو بائیڈن کی عمر اور ان کی صحت کے بارے میں بہت سے خدشات لاحق ہیں تاہم جمعرات کے مباحثے میں ناقص کارکردگی نے ان خدشات کوتقویت دی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024