Friday, October 18, 2024, 2:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انسٹاگرام ریلز میں ایک اور فیچر شامل

انسٹاگرام ریلز میں ایک اور فیچر شامل

صارفین اب اپنی ریلز میں متعدد آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر پیش کردیا ہے۔

انسٹا صارفین اب اپنی ریلز میں متعدد آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

کمپنی نے منگل کو اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

اپنی ویڈیو میں نئے ٹریک کو شامل کرنے کے لیے ریل ایڈیٹر میں صارفین کو ‘ایڈ ٹو مکس’ کے آپشن پر کلک کرنا پڑے گا۔

banner

ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے جو وہ چاہتا ہے۔

انسٹاگرام کے مطابق کمبائنڈ ٹریک کو اسی کری ایٹر سے منسوب کر دیا جائے گا تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

‘انسٹا گرام’ نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کری ایٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کر سکیں جو ان کے اور ان کی آڈینس کے لیے موزوں ہو۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024