Friday, November 22, 2024, 5:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انقرہ کی جانب سے تجارتی پابندیوں میں نرمی کے اسرائیلی دعوے ‘افسانوی’ ہیں: ترکیہ

انقرہ کی جانب سے تجارتی پابندیوں میں نرمی کے اسرائیلی دعوے ‘افسانوی’ ہیں: ترکیہ

ترک صدر نے اسرائیل پر عائد کئی تجارتی پابندیاں ہٹا دی ہیں : اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا دعوی

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ کے وزیرِ تجارت عمر بولات نے جمعرات کو کہا کہ تجارتی پابندیوں میں انقرہ کی طرف سے نرمی کے اسرائیلی دعوے “بالکل فرضی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

بولات نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ترکیہ کی تجارتی پابندی برقرار رہے گی جب تک غزہ میں مستقل جنگ بندی اور خطے میں انسانی امداد کی روانی کو محفوظ نہ بنایا جائے۔”

انھوں بتایا کہ انقرہ نے اسرائیل کے ساتھ موجودہ برآمدی سودے کرنے والی کمپنیوں کے لیے تین ماہ کی مہلت متعارف کرائی ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن اپنے سابقہ مؤقف سے پسپا ہو گئے اور انہوں نے اسرائیل پر عائد کئی تجارتی پابندیاں ہٹا دیں۔

banner

فلسطینی علاقوں میں “بدتر ہوتے ہوئے انسانی المیے” کا حوالہ دیتے ہوئے ترکیہ نے گذشتہ ہفتے اسرائیل سے تمام برآمدات اور درآمدات روک دی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024