Wednesday, November 13, 2024, 3:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گرد حملہ، چار افراد ہلاک

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشت گرد حملہ، چار افراد ہلاک

حملے کے دوران دو حملہ آور بھی مارے گئے؛ وزیر داخلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب ترکش ایئروسپیس انڈسٹریز (ٹوساس) کے ہیڈکوارٹرز میں دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا کا کہنا تھا کہ انقرہ کے کہرامان قازان کے علاقے میں ٹوساس کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا ہے۔بدقسمتی سے اس حملے میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق جنگی سازو سامان بنانے والی کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان کے مطابق حملہ آوروں نے سرکاری ادارے کی عمارت کے اندر داخل ہو کر بم پھینکے اور فائرنگ کی ۔

banner

بدھ کو روس کے شہر کازان میں ‘برکس’ اجلاس کے موقع پر روسی صدر پوٹن کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ اس سفاکانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب ترک وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق حملے کے دوران دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب استنبول میں ملک اہم دفاع اور ایوی ایشن انڈسٹری کی تجارتی نمائش جاری ہے۔

انقرہ کے حکام کے مطابق حملے کے بعد آپریشن مکمل ہو گیا، تاہم فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

حملے کی تاحال کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں کرد عسکریت پسند اور داعش ترکیہ میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمے داری قبول کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024