Saturday, May 31, 2025, 2:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انٹرنیشنل بکر پرائز بھارتی مصنفہ بانو مشتاق نے اپنے نام کر لیا

انٹرنیشنل بکر پرائز بھارتی مصنفہ بانو مشتاق نے اپنے نام کر لیا

کنڑ زبان میں لکھی گئی کتاب میں مصنفہ نے بھارت کی مسلم خواتین کی مشکلات کو اجاگر کیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی مصنفہ اور خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن بانو مشتاق نے “انٹرنیشنل بکر پرائز” اپنے افسانوی مجموعے “ہارٹ لیمپ” (چراغ قلب) پر جیت لیا۔

یہ کتاب جنوبی بھارت کی مسلم خواتین کی روزمرہ زندگی، خاندانی دباؤ اور سماجی کشمکش کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی “کنڑ” زبان میں لکھی گئی کتاب کو عالمی سطح پر اتنی باوقار ادبی شناخت حاصل ہوئی ہے۔

انعام کی رقم پچاس ہزار پاؤنڈ (یعنی 59 ہزار یورو سے زائد) ہے جو مصنفہ اور مترجمہ دیپا بھا ستی کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔

banner

بھارت میں کنڑ زبان تقریباً 65 ملین لوگ بولتے ہیں، بنیادی طور پر یہ جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کی سرکاری زبان ہے۔

مجموعے میں شامل کہانیاں 1990ء سے 2023ء کے درمیان لکھی گئیں اور کئی بار بھارت میں قدامت پسند حلقوں کی تنقید اور سنسرشپ کا نشانہ بنیں، جس کے باعث یہ بڑی ملکی ادبی تقریبات سے بھی باہر رہی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024