Thursday, November 21, 2024, 6:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا میں سابق فوجی کمانڈر نے بطورِ صدر عہدے کا حلف اُٹھا لیا

انڈونیشیا میں سابق فوجی کمانڈر نے بطورِ صدر عہدے کا حلف اُٹھا لیا

صدر سوبیانتو سابق مرحوم ڈکٹیٹر سوہارتو کے داماد ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈونیشیا کے سابق وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے ملک کے آٹھویں صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔

73 سالہ نومنتخب صدر اسپیشل فورسز کے کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو دنیا کا تیسرا بڑا جمہوری ملک سمجھا جاتا ہے۔

صدر سوبیانتو نے رواں سال 14 فروری کے عام انتخابات میں 60 فیصد کے لگ بھگ ووٹ حاصل کیے تھے۔ وہ سابق مرحوم ڈکٹیٹر سوہارتو کے داماد ہیں۔

banner

سوبیانتو نے عوامی مشاورتی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، یہ تقریب قومی ٹیلی ویژن پر نشر براہ راست نشر کی گئی۔ اس کے بعد ان کے نائب صدر اور ودادو کے بڑے بیٹے جبران راکابومنگ راکا نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں 30 سے ​​زائد ممالک کے سربراہان مملکت اور خصوصی ایلچی نے شرکت کی۔

اپنی پہلی صدارتی تقریر میں سوبیانتو نے بدعنوانی کے خاتمے کا وعدہ کرتے ہوئے خوراک اور توانائی کی حفاظت کے حصول کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم خلوص کے ساتھ انڈونیشیا کی قیادت کی رہنمائی کریں گے اور اُن لوگوں سمیت جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیے، تمام انڈونیشیائی باشندوں کی ضروریات کو ترجیح دیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024