Saturday, April 26, 2025, 6:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا میں بارشیں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 28 افراد ہلاک،4لاپتہ

انڈونیشیا میں بارشیں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 28 افراد ہلاک،4لاپتہ

84 ہاؤسنگ یونٹس اور 16 پل بھی تباہ ہوگئے : نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق اور 4 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ عبدالمالک نے بتایا کہ 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہم ابھی تک 4 دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کر میں مصروف ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ کی رات آنے والے سیلاب سے تاناہ داتار ریجنسی زیر آب آگئی جس سے 5 ذیلی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ان کے تازہ ترین جائزے کے مطابق 84 ہاؤسنگ یونٹس اور 16 پل بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے بھاری مشینری تعینات کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024